ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، لاہور کے مختلف علاقوں قصور اور گجرات میں بھی بارش، لاڑکانہ، دادو، سبی، ڈھاڈر اور گرد و نواح میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ اور میرپور خاص سمیت سندھ میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.