بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے سعود آباد تھانے کی حدود میں دکاندار کی بہادری کی بدولت ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، دکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان سینیٹری کی دکان میں چوری کر رہے تھے، دوران ڈکیتی دکان دار نے ملزمان پر فائرنگ کردی، جس سے ڈاکو زخمی ہوگئے۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے کو شہریوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.