کراچی کے دورے پر آئے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کی تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران موجودہ معاشی صورتِ حال اور توانائی کے بحران پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شہباز شریف سے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کی معزز شخصیات نے بھی ملاقات کی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے دورانِ ملاقات ان افراد سے حلقے کے مسائل سنے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز شریف آج کراچی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے جلسے میں شرکت اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔
Comments are closed.