nakedthaigirls find new girlfriend app how to be ulzzang boy lazi siquijor philippines singles video chat local matches dating site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں شدید گرمی، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں آج شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج شام پھر بارش ہونے کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج بھی درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.