بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں سی این جی اسٹیشن پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبداللّٰہ کالج کے قریب سی این جی اسٹیشن میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوگیا، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی نوعیت سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو  طلب کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ دھماکا سی این جی پمپ کے الیکٹرک روم میں ہوا، ابتدائی طور پر دھماکا تخریب کاری نہیں لگتا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی  ہوئے ہیں، جس کمرے میں دھماکا ہوا اس میں کوئی سلینڈر نصب نہیں ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لگتا ہے دھماکا گیس بھر جانے سے ہوا، بی ڈی رپورٹ کا انتظار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.