اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

کراچی میں سڑک پر موجود گڑھے نے ماں بیٹی کی جان لے لی، اہلخانہ غم سے نڈھال

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں سڑک پر گڑھے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔

کراچی میں سڑکوں کی خراب حالت جان لیوا حادثات کا سبب بنتی رہتی ہے، آج صبح پرانا گولیمار میں سڑک پر موجود گڑھے نے ماں بیٹی کی جان لے لی ہے۔

 فیملی جس موٹر سائیکل پر سوار تھی وہ پرانا گولیمار میں گڑھے کی وجہ سے گرگئی اور پیچھے سے آنے والی کار نے موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی کو کچل دیا۔

حادثے میں جاں بحق ماں نگینہ کی عمر 30 سال اور بیٹی ارمش کی عمر 5  سال تھی۔

مرحومہ کے دیور کا کہنا ہے کہ میرے بڑے بھائی اپنی فیملی کے ہمراہ سیر کےلیے نکلے تھے، حادثے میں بھابھی اور بھتیجی کا انتقال ہوگیا۔

ہم نے واقعے کی پولیس میں رپورٹ درج کروادی ہے اور ایم ایل او رپورٹ بھی بنوالی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.