بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد سے جاری گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی ہے۔

کراچی میں گرمی کو اعتدال میں لانے والی سمندری ہواؤ ں نے ایک بار پھر چلنا شروع کر دیا ہے۔

ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے شہرِ قائد کا موسم 15 مارچ تک گرم اور خشک رہے گا۔

سمندری ہوائیں اپنے ساتھ نمی بھی لاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ موسم گرم اور مرطوب ضرور ہے لیکن گرمی کی شدت زائد نہیں۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کل سے سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

کراچی میں 20 مارچ تک موسم گرم اور مرطوب جبکہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں بھی معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.