کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا، بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں انتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
بارش کی وجہ سے تمام دن موسم خوشگوار رہا، ٹھنڈی ٹھنڈی سمندری ہواؤں کے باعث شہری دل فریب موسم کو دن بھر انجوائے کرتے رہے۔
دوسری جانب طوفان شاہین کے زیر اثر بلوچستان کے علاقوں خضدار، گوادر، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں 3 اکتوبر تک کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے لسبیلہ، پسنی، گوادر، تربت اور جیوانی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائیں کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں طغیانی کی صورتِ حال رہے گی، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں۔
Comments are closed.