بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ستمبر میں درجہ حرارت معمول سے کم رہا، موسمیاتی تجزیہ کار

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال ستمبر میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری کم رہا۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے جواد میمن نے کہا کہ اکتوبر کے ابتدائی ہفتے تک درجہ حرارت معمول سے کم رہ سکتا ہے، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 6 یا 7 اکتوبر سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، میانمار سے طوفان کی باقیات خلیج بنگال میں آ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں طوفان کی باقیات کی وجہ سے کراچی میں 6 یا 7 اکتوبر سے سمندری ہوائیں معطل ہو سکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.