بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

کراچی میں سب بڑا مسئلہ پانی کا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی میں سب بڑا مسئلہ پانی کا ہے، یہاں کے عوام کے لیے باعزت ٹرانسپورٹ موجود نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن  نے پریس کانفرنس کے دوران نے سندھ کے علاقے تھرپارکر میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست کا کام عوام کو روزگار کے ساتھ تعلیم دینا ہے، ادارے اپنے حصے کا کام نہیں کرتے تو سماجی تنظیمیں کرتی ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ ہم ضلع تھر پارکر میں 2850 کنویں قائم کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی بتائے کہ اس نے سندھ میں پانی کے لیے کتنے کنویں کھدوائے؟

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے وقت ہم نے ہزاروں آکسیجن سلنڈرز گھروں میں پہنچائے، روزگار فراہم کرنے کے لیے بلاسود قرضے دیے، حکومت بتائے کہ اس کی جانب سے عوام کو بلاسود قرضے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.