جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی میں سال نو پر ہوائی فائرنگ کی اجازت نہیں، پولیس چیف

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے نئے سال کی آمد پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے بریتھ لائزر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گاڑیوں میں شراب اور منشیات لے جانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.