کراچی کے منافع خور دودھ فروشوں نے راتوں رات دودھ کی قیمت میں 20 روپے لیٹر کا من مانا اضافہ کر ڈالا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
چند مہینے قبل دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دودھ فروشوں نے قیمتوں میں ایک بار پھر 20 روپے لیٹر کا اضافہ کر دیا، جس کے بعد شہر میں دودھ 2 سو روپے لیٹر میں فروخت ہونے لگا۔
دودھ فروشوں نے قیمتوں میں اضافے کا سبب سیلاب کے دوران مویشیوں کی ہلاکت اور فصلوں کو ہونے والا نقصان قرار دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب دودھ خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اشیاء خور و نوش کی اپنی ہی جاری کی گئی فہرست پر فروخت کو یقینی بنائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔
Comments are closed.