بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں دن بھر موسلا دھار بارش کا امکان

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق بحیرۂ عرب سے مسلسل بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں، ٹھٹھہ، بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید 2 سے 3 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار  نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر میں کل شام تک وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ موجودہ مون سون سسٹم کو بحیرۂ عرب سے مسلسل نمی مل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.