کراچی میں 2021 میں خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 6 اکتوبر 2021 کو خواجہ سرا پر تیزاب پھینکا تھا، تیزاب سے متاثرہ خواجہ سرا دم توڑ گیا تھا۔
ملزم کے خلاف کورنگی کے تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ درج تھا، خواجہ سرا غلام مصطفیٰ کو قتل کرنے کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.