کراچی میں کار لفٹر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) کی پولیس کار ہی لے اڑے، واقعہ کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی۔
کراچی میں چور ڈیفنس گزری سے محافظوں کی سرکاری گاڑی ہی لے اڑے، پولیس بھی بے بس نظر آئی، چوروں نے اے ایس پی کے گھر کے باہر کھڑی کالے رنگ کی پولیس نمبر کی کار پر ہی ہاتھ صاف کردیا۔
سرکاری گاڑی خاتون اے ایس پی ماجدہ کو الاٹ تھی، جو ان کے گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، اے ایس پی ماجدہ ضلع ماتھیلی میں تعینات تھی، تاہم گزری پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹر سیل(اے وی ایل سی) نے گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments are closed.