ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

کراچی میں حبس، آج بھی پارہ 38 ڈگری کو چھو سکتا ہے

شہر قائد کراچی مئی کے گرم اور مرطوب دنوں کی لپیٹ میں ہے، صبح سے ہی شہر میں حبس محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا اور پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی ہو سکتا ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کی جاسکتی یے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے بیشتر حصے میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں معمول کی اوسط سے زائد درجہ حرارت رکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مئی میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.