edf8329we hookup by tinder carolina sweets hookup hotshot pregnant hookup free nyc hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں لگی آگ مزید پھیل گئی

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں لگی آگ مزید پھیل گئی، آگ نے سپر اسٹور کی پہلی منزل کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

عمارت کی بیسمنٹ میں لگنے والی آگ کے دھویں سے 4 افراد بے ہوش ہوگئے، ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں 12سے 24 گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص سپر اسٹور کے اندر پھنس گیا تھا۔

بیسمنٹ میں جانے کا راستہ بھی اسٹور کے اندر سے ہے، جس کے باعث ریسکیو اداروں کو مشکل پیش آرہی ہے۔

14 منزلہ عمارت سے لوگوں کو نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عمارت کے نقشے کا ٹھیک سے اندازہ نہیں ہے اسی لیے آگ بھجانے میں مشکل کا سامنا ہے۔

کراچی میں کشمیر روڈ اور شہید ملت روڈ کے سنگم پر جیل چورنگی فلائی اوور کے قریب واقع سپر اسٹور میں آتشزدگی میں عملے کی مبینہ غفلت سامنے آئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق سپر اسٹور میں جونہی آگ لگی، تو سپر اسٹور کے عملے کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگتے ہی ادارے کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کرنے کی بجائے اسٹور سے باہر آکر کھڑا ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے والے دستیاب آلات کی مدد سے ابتدائی طور پر آگ پر فوری قابو پایا جا سکتا تھا مگر مبینہ طور پر عملے نے احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

اسٹور کے عملے کی جانب سے فائر بریگیڈ کو کال کر کے رسمی ذمہ داری پوری کی گئی، جب تک فائر ٹینڈر پہنچا تو آگ کافی حد تک پھیل چکی تھی۔

حکام کے مطابق آگ مکمل طور پر بجھنے کے بعد اس سلسلے میں تحقیقات کی جائیں گی۔

کراچی کے سپر اسٹور میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص سپر اسٹور کے اندر پھنس گیا تھا۔دھویں سے  4 افراد بے ہوش ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی جیل چورنگی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں قائم سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔

کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا جبکہ دھویں کے باعث ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے آگ پر قابو پانے کے لیے کیمیکل منگوالیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.