کراچی میں تین ہٹی سے گرومندر جانے والی جہانگیر روڈ پھر ٹوٹ گئی۔ پچھلے سال کروڑوں روپے سے بنی سڑک پر پڑے گڑھے حادثات کا باعث بننے لگے۔
جہانگیر روڈ پر سیوریج کے پانی نے شہریوں کی پریشانی کو دو آتشہ کردیا۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے سفر’’اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے‘‘ کی عملی تصویر بن گیا۔
سڑک کا کافی طویل حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، بے تحاشہ مٹی کے باعث بھی شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ ڈیڑھ کلو میٹر سڑک گزشتہ سال ہی کروڑوں روپے خرچ کر کے مرمت کی گئی تھی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سارا سال جہانگیر روڈ کا یہی حال رہتا ہے۔
Comments are closed.