بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں تیز ہوائیں آج دوپہر تک چلنے کا امکان

کراچی میں تیز ہوائیں آج دوپہر تک چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں فیصل بیس میں ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے جبکہ چمن میں کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں اور چھتیں اُڑ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں آج رات سے جمعرات تک برفباری متوقع ہے۔

قلعہ عبداللہ میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہرنائی میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں آج بھی تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ اسلام آباد، بالائی خیبرپختو نخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.