بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں تیز بارش کے بعد شاہراہیں ڈوب گئیں

کراچی میں بادل برس کر پھر انتظامیہ کو امتحان میں ڈال گئے۔ گھن گرج کے ساتھ دھواں دھار بارش شہر کی مرکزی شاہراہوں کو ڈبو گئی۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑا تو شہریوں کے چہرے کھل اٹھے تاہم انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہریوں کی خوشی کچھ ہی دیر میں اذیت میں بدل گئی۔

بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث جناح برج، ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، پی آئی ڈی سی، میٹروپول، شارع فیصل اور ریجنٹ پلازہ پر ٹریفک جام رہا۔

دورانِ بارش کے ایم سی کا کوئی ورکر کسی شاہراہ پر دور دور تک دکھائی نہیں دیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

دن کو شروع ہونے والی بارش کا پانی اب تک کئی شاہراہوں پر موجود ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آندھی اور بارش کے بعد کراچی میں قوس قزح کا خوبصورت نظارہ بھی دیکھا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.