کراچی میں تیز بارشوں کا سلسلہ فی الحال ختم ہوگیا جبکہ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں اور بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سانگھڑ میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، بعض شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب اور زیریں خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کی پیش گوئی کی ہے، ڈی آئی خان، گلگت میں بارش کا پانی گھروں اور دفاتر میں داخل ہوگیا ہے۔
دوسری جانب کوہ سلیمان رینج میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ساتھ پہاڑوں پر دو روز سے بارش جاری ہے جس کے باعث بلوچستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔
ادھر دھاناسر میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے۔ مغل کوٹ میں ژوب ڈیرہ پل بہہ جانے سے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر آمدورفت معطل ہوگئی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
Comments are closed.