موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے باعث جنوبی سندھ میں بارش برسانے والے بادل بننے کے امکانات ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان بادلوں کے باعث کراچی، حیدر آباد اور میر پور خاص میں بوندا باندی ہوسکتی ہے، تاہم بوندا باندی کے امکانات 45 فیصد ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا ہے کہ کراچی کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ تیز سمندری ہوائیں چلتی رہنے کا بھی امکان ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 7 اپریل سے شہرِ قائد میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔
ادھر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.