محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع ابر آلود، صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ شہر قائد میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 23 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
Comments are closed.