پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

کراچی میں بلو، سکھر میں شہزادوں نے دھوم مچا دی

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر میں مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا ہے، جہاں خریدار قربانی کے جانور خریدنے پہنچ رہے ہیں۔

کراچی کی منڈی میں بلو اور سکھر میں شہزادوں نے دھوم مچا دی، بلو مالک کے ایک اشارے پر قربان ہونے کیلئے تیار ہوجاتا ہے۔

سکھر میں شہزادوں کے مالک نے اپنے جانور 30  لاکھ سے کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کردیا۔

پشاور کی منڈی میں چترال کا ٹائیگر بھی توجہ کا مرکز بن گیا، مالک کو خریدار کا انتظار ہے۔

مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمت زیادہ اور خریدار کم ہیں، رش نظر نہیں آرہا، آنے والوں کا جانور مہنگے ہونے کا شکوہ  ہے، جبکہ بیوپاری قیمتیں کم کرنے کو تیار نہیں ہیں اور خریدار جانوروں کی قیمتیں سُن کر واپس لوٹ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.