حکومت سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی کے ڈسٹرکٹ کونسلز، ٹاؤن کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز اور میونسپل کمیٹیز بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ بلدیات سندھ نے بلدیاتی کونسلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسلز، ٹاؤن کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 26 ٹاؤن، 233 یونین کمیٹیاں ہوں گی، ضلع کورنگی میں 37 یونین کمیٹیاں اور 5 ٹاؤن بنائے جائیں گے۔
محکمہ بلدیات کے نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع جنوبی میں 2 ٹاؤن اور 26 یونین کمیٹیاں ہوں گی، ضلع غربی میں 3 ٹاؤن کونسل، 26 یونین کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔
گزٹ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے ضلع ملیر میں 30 یونین کمیٹیاں، گڈاپ، ابراہیم حیدری اور ملیر ٹاؤن ہوں گے۔
Comments are closed.