کراچی میں اتوار کو ہونے والی بارش کے محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ قائدآباد میں 76 ملی میٹر جبکہ ڈیفنس میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ناظم آباد میں 31، اورنگی میں 23 اور سرجانی ٹاون میں 12 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں 9 اور پی اے ایف فیصل بیس پر 7.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
گلشن حدید میں 6.5 اور جناح ٹرمینل پر 4 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔
کراچی میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز شروع ہونے والی تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، جس سے مختلف علاقوں کی گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔
Comments are closed.