ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

کراچی میں بارش کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے 16 اور 17 اکتوبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں گرج چمک تو کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے، جو وسطی و بالائی سندھ تک پھیل سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 16 سے 17 اکتوبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

17 اکتوبر کو کراچی، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھر پارکر، عمر کوٹ اور حیدر آباد میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.