چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی اور گرد و نواح میں بارش کا تیز اسپیل کل تک ختم ہوجائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ آج اور کل کراچی میں کبھی درمیانی، کبھی تیز بارش رہے گی۔
سردار سرفراز کے مطابق دادو، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان میں آج سے 26 اگست تک تیز بارشیں ہوں گی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ قلعہ سیف اللّٰہ اور قریبی علاقوں میں27 اگست تک بارشیں رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بالائی،مرکزی سندھ میں اگست کے دوران ایک ہزار ملی میٹر سے زائد بارشیں ہوچکی ہیں۔
Comments are closed.