وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں تیز بارش کے باعث ایسے انتظامات کیے جائیں کہ زندگی رواں دواں رہے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کو ہدایت کی کہ کچے مکانات میں رہنے والوں کا خاص خیال رکھا جائے اور تمام ضلعی انتظامیہ متحرک رہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور واٹر بورڈ بھی متحرک رہیں اور بارش ختم ہوتے ہی نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد کرے۔
Comments are closed.