بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

کراچی میں بارش، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

کراچی میں بارش کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ بعض منسوخ بھی ہوگئیں۔ 

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کےلیے 3 گھنٹے تاخیر سے پی کے 368 روانہ ہوئی، اسلام آباد کےلیے 15 منٹ تاخیر سے نجی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 127 روانہ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرجانی میں سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کےلیے پرواز پی کے 304 تاحال روانہ نہ ہوسکی جبکہ فلائی دبئی کی کراچی سے دبئی کی پرواز 40 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

شہر قائد سے نجی ایئرلائن کی لاہور جانے والی پرواز پی اے 406 منسوخ کردی گئی۔ اسی طرح پشاور کےلیے پی کے 350 اور اسلام آباد کےلیے پی کے 370 بھی منسوخ کردی گئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی مدینہ، مسقط اور ریاض کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ 

پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی پروازپی کے 783 بھی منسوخ کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.