ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کراچی میں ایک اور کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم، تعداد 28 ہوگئی

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ایک اور کورونا ویکسینیشن سینٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔

نئے ویکسی نیشن سینٹر کے اضافے کے بعد محکمہ صحت سندھ کے کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں ویکسینیشن سینٹر بنایا گیا ہے جہاں 24 گھنٹے لوگوں کو ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 فیصد رہی، جبکہ اس وائرس سے ایک دن میں مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار351 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے2 ہزار 853 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 656 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار315ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 799ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 96 لاکھ 3 ہزار 865 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.