اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

کراچی میں ایسٹر کی تقریبات

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ایسٹر کی تقریبات منعقد ہوئیں، ڈرگ روڈ کینٹ بازار کرائسٹ چرچ میں اس حوالے سے دعائیہ تقریب ہوئی۔

مسیحی برداری ایسٹر کے موقع پر انتہائی خوش دکھائی دی اور اس موقع پر پادری ریاض نے ایسٹر کا خطبہ دیا۔

شرکاء نے کہا کہ ایسٹر کے تہوار کے موقع پر ہم بہت خوش ہیں، ہم آج اپنے رشتے داروں کے گھر جائیں گے اور ایسٹر کی مبارکباد دیں گے۔

پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف پکوان بنا کر رشتے داروں اور گھر والوں کی دعوت کریں گے۔

کراچی میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایسٹر کی تقریبات شروع ہوئیں۔

اس ضمن میں رات کو شہر بھر کے گرجا گھروں میں مڈنائٹ سروسز کا انعقاد کیا گیا۔

ایسٹر مسیحی برادری کا دوسرا بڑا تہوار ہے، اسے موت پر زندگی کی فتح سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.