بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں اچانک آندھی اور بارش کے بعد رینبو کا خوبصورت نظارہ

کراچی میں پیر کی دوپہر اچانک تیز آندھی کے بعد ہونے والی بارش کے بعد شہریوں نے رینبو (قوس قزح) کا خوبصورت نظارہ کیا۔

گذشتہ کئی دن کی طرح آج بھی شہریوں کے دن کا آغاز حبس اور شدید گرمی سے ہوا۔ تاہم دوپہر کو سخت گرمی سے موسم اچانک تبدیل ہوا اور کراچی کے مشرقی جانب سے آنے والی تیز آندھی اور سیاہ بادلوں سے شہر میں گھٹا ٹوپ اندھیرا چھا گیا۔

اس کے ساتھ ہی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو لگ بھگ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران کافی دیر شہر میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ شام 6 بجے کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں دھوپ نکل آئی اور اس کے ساتھ ہی کراچی کے جنوب میں قوس قزح دیکھنے کو ملی۔ 

سورج کی شعاعوں کے فضا میں موجود پانی کے قطروں سے منعکس ہونے کا یہ خوبصورت نظارہ شہر کے کئی علاقوں میں کیا جاتا رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.