بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج پھر بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج پھر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر کا موسم اب بھی خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میرپورخاص، ٹھٹھہ، مٹھی، عمرکوٹ، بدین اور تھرپارکر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کئی شاہراہیں ڈوب گئی تھیں۔

آندھی اور بارش کے بعد کراچی میں قوس قزح کا خوبصورت نظارہ بھی دیکھا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.