بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج سے منگل تک تیز بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ہوئی، بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہو گیا، کراچی میں آج سے منگل تک تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک بلوچستان کے 15 اضلاع میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ توبہ اچکزئی کے ڈیم کے حفاظتی بند میں دراڑ پڑگئی۔

دوسری جانب حیدرآباد، سانگھڑ، تھرپارکر، میرپورخاص، ہالہ، نیو سعید آباد ، ٹنڈو آدم، شہدادپور سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق بارش کی وجہ سے کئی نشیبی علاقے زیر آب زیر آگئے ہیں جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.