کراچی میں آج دوپہر سے موسلا دھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، رات کو تیز بارشیں برس سکتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 18 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ چل سکتا ہے، 23 جولائی سے نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں ایک یا دو روز شاید بارش نہ ہو، اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک اسپیل آئے گا۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق کراچی کے کئی علاقوں میں 80 سے 90 ملی میٹر اور کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بھی پانی برس سکتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.