محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر کی صبح 11 سے رات 8 بجے تک بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 68 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد 37، گڈاپ اور صدر میں 29، 29 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن 25.8، موسمیات میں 21.2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 18.4، کورنگی 17، اولڈ ٹرمینل پر 14.9، ناظم آباد 10، ڈیفنس 9.5، کیماڑی میں 7.5 ملی میٹر، اورنگی6.6، سرجانی 5.8، نارتھ کراچی میں 5.4 اور فیصل بیس پر 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ سب سے کم بارش مسرور بیس پر 2.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.