بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج رات یا صبح سے بارش کا امکان

کراچی میں آج رات یا صبح سے بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم میں شدت برقرار ہے، کراچی میں بارش کا سلسلہ ہفتے کی شام یا رات تک جاری رہے گا۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافات میں تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ رہے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں ہفتے سے وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بعض سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہے۔

شہر میں بارش کے باعث مویشی منڈی میں بھی کیچڑ اور گندا پانی بھر جانے کے باعث خریداروں اور بیوپاریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.