
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج رات یا کل صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہے، مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج شام سے کراچی سمیت بالائی سندھ میں اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے باعث آج رات سے کل تک سندھ کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
جواد میمن نے بتایا کہ ان مغربی ہواؤں کے تحت کراچی میں آج رات یا کل صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ یہ سسٹم ملک پر 9 نومبر تک اثر انداز رہے گا، اس سسٹم کے نکلنے کے بعد سردی کی لہر ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ کوئٹہ کی سرد ہوائیں کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں، جن کے باعث شہر میں راتیں خنک ہو سکتی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران کراچی میں رات کا درجۂ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
Comments are closed.