ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے جس کے بعد گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی کے قریب جنوب سے مشرق تک پھیلا ہوا ہے، ہوا کے کم دباؤ کی رفتار انتہائی سست ہے، شہر میں 4 ستمبر تک بارش کا امکان ہے، جبکہ 2 اور 3 ستمبر کو اچھی بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ 6 ستمبر تک خلیج بنگال میں بن سکتا ہے جس کے سبب 8 اور 9 ستمبر تک ایک اور مون سون اسپیل سندھ میں برس سکتا ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ رواں سال مون سون میں سندھ میں 70فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
Comments are closed.