بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج دوپہر تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، جس کی وجہ سے شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی سے معتدل اور کچھ علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے باعث سمندری ہوائیں بند ہیں۔

کراچی اس وقت گہرے بادلوں کے نرغے میں ہے، آثار بتا رہے ہیں کہ آج بھی یہاں بارش ہو سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کل ہونے والی بارش بحیرہ عرب سے آنے والی نمی کی وجہ سے ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے اثرات ابھی آنا باقی ہیں۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کے زیرِ اثر بدھ اور جمعرات کو بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ابھی تک سب سے زیادہ گلشن حدید میں 17ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہرِ قائد میں آج کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں 16 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.