بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج بارش کب ہوگی ؟

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں تیز کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ،بدین اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہےکہ ٹھٹھہ،بدین اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے جب کہ عید کے روز ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.