کراچی میں اورنج لائن بس سروس ایک ماہ میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اورنج لائن بس سروس سے اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو سہولت مل سکے گی۔
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے، بلیو لائن، براؤن لائن اور بی آر ٹیز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔
شرجیل میمن نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ کو ایس آئی ڈی سی ایل سے اجلاس کر کے اورنج لائن منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے خود بات کروں گا تاکہ منصوبہ مکمل کیا جاسکے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک اورنج لائن کے منصوبے کا 98 فی صد سول ورک مکمل ہے، یہ مکمل طور پر سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے اور وفاقی حکومت کے ادارے ایس آئی ڈی سی ایل کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 20 بسوں کی خریداری کے لیے رقم متعلقہ ادارے کو ادا کردی گئی۔
Comments are closed.