منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہو گیا

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہو گیا۔

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔

امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے کراچی بورڈ کی جانب سے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پہلے مرحلے میں بارہویں جماعت کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء بروز منگل 30 مئی 2023ء سے شروع ہو رہے ہیں۔

امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

کراچی میں آج 9 سے11 بجے تک زولوجی، اسلامک ایجوکیشن اور اخلاقیات کا پرچہ ہو رہا ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے اگلے تمام پرچوں کا دورانیہ تین گھنٹے ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.