کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ رُک سکیں۔ شہریوں کی جان و مال سڑکوں پر محفوظ نہ ہی دکانوں پر۔ نارتھ کراچی میں کوریئر بوائے اور گلستان جوہر میں موبائل شاپ کو لوٹ لیا گیا۔
نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کوریئر بوائے سے لوٹ مار کی۔ اس دوران ملزمان بیگ، موبائل فون اور پیسے چھین کر فرار ہوگئے۔
گلستان جوہر کامران چورنگی پر موبائل شاپ میں 3 ڈاکوؤں نے واردات کی جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
Comments are closed.