ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

کراچی میں اتوار سے منگل کے دوران ہلکی بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اتوار سے منگل کے دوران ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہر موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک تھرپارکر، مٹھی، بدین، میرپورخاص، حیدرآباد، ٹھٹھہ، نوری آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 22 اگست تک کمزور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں۔

ماہر موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ایک کمزور شدت کا ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو آئندہ 2 روز کے دوران وسطی بھارت تک آسکتا ہے اور اس سسٹم کے زیرِ اثر گجرات اور بحیرہ عرب میں بالائی فضا میں سرکولیشن بننے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.