جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

کراچی میں آشوب چشم کے کیسز بڑھنے لگے

کراچی میں آشوب چشم کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور ہر عمر کا فرد اس مرض سے متاثر ہو رہا ہے۔

ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں یومیہ سیکڑوں مریض آرہے ہیں، یہ مرض ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے

اس بیماری سے متعلق ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ آشوب چشم سے بچاؤ انتہائی آسان ہے، اس سے بچاؤ کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے۔

ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص اپنا تولیہ، تکیہ اور صابن الگ رکھے جبکہ آنکھوں کی رطوبت کو ٹشو یا ململ کے نرم کپڑے سے صاف کرے اور استعمال شدہ کپڑے اور ٹشو کو فوری پر تلف کردیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.