پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گڈاپ میں 31.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ 

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے جبکہ سپر ہائی وے کے اطراف ژالہ باری ریکارڈ کی گئی ہے، بارش کل صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

سعدی ٹاؤن میں 14 ملی میٹر، فیصل بیس میں 13.5 ملی میٹر، مسرور بیس پر 11.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ 

قائدآباد میں 10.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سرجانی میں 6.7 ملی میٹر، کیماڑی میں 6 ملی میٹر، کورنگی میں 5.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی میں 4 ملی میٹر، اورنگی میں 1.2 جبکہ سب سے کم بارش گلشن معمار اور صدر میں ایک ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.