منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

کراچی میں آج ہلکی بارش، کل برسات کے امکانات زیادہ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں آج ہلکی بارش جبکہ کل برسات کے امکانات زیادہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ راجستھان اور مشرقی سندھ میں موجود ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی سندھ میں آج سے 20 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے مزید بتایا ہے کہ کراچی کے مضافات میں آج شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی شہر کے بیشتر مقامات پر کل بارش ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

لاہور کے مختلف علاقوں سمیت پاکپتن، کمالیہ اور…

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں آج شام یا رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، جبکہ ہوائیں نہیں چل رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.