محکمۂ موسمیات نے پشاور، دیر، بنوں، کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے بارش سے متاثرہ اضلاع میں آج مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ کراچی میں آج گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
مری، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب میں دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کی توقع ہے۔
بارکھان، قلعہ سیف اللّٰہ، قلات اور مکران میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین میں بھی آندھی کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں آج گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان بپر جوائے کی شدت برقرار ہے، کراچی، حیدرآباد میں 13 سے 16 جون کے درمیان آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہ یار اور میرپورخاص میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.